آزاد کشمیر حکومت کی بلا سود قرضہ اسکیم، نوجوانوں کے لیے موقع

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 1 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ سہولت 18 سے 40 سال کی عمر کے مرد، خواتین اور خواجہ سرا نوجوانوں کو دی جائے گی جو ریاست آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ہوں اور کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی منظوری کے بعد، سمال انڈسٹریز کارپوریشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اشتہار جاری کر دیا ہے۔ معلومات کے مطابق، قرضے کے فارم سمال انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، اس اسکیم میں ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ قرضے آبادی کے تناسب سے تقسیم کیے جائیں گے اور ان پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا، جبکہ سود کی ادائیگی آزاد جموں و کشمیر حکومت خود کرے گی۔

اس اسکیم کے تحت قرضے آزاد جموں و کشمیر بینک کے تعاون سے فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست کے نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اور انہیں اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سے 20 لاکھ تک بلاسود قرضہ ، کشمیری نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی

قرضہ اسکیم کے لیے اہلیت:

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند شرائط مقرر کی گئی ہیں:درخواست دہندہ آزاد کشمیر کا رہائشی ہونا چاہیے،عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ضروری ہے۔،مالیاتی ادارے کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنا ضروری ہے،درخواست دہندہ کے لیے ذاتی ضمانت دہندہ بھی ضروری ہوگا،قرضہ رقم نزدیک ترین مسجد کے فیلڈ آفس میں تقسیم کی جائے گی

بلا سود قرضہ اسکیم کے لیے درخواست دینے کا طریقہ:

حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مزید تفصیلات کے لیے سمال انڈسٹریز بورڈ کی ویب سائٹ sic.ajk.gov.pk
ملاحظہ کریں۔

یہ اقدام نوجوانوں کو خود روزگاری اور چھوٹے کاروبار میں پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ اس کا مقصد ریاست کے نوجوانوں کو اقتصادی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی خفیہ زیرِ زمین ایٹمی اور میزائل تنصیب کی سیٹلائٹ تصاویر وائرل

Scroll to Top