آزادکشمیر: بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،اہم تعیناتیوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد جموں و کشمیر نے انتظامی مفاد اور سرکاری امور کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اہم تبادلہ جات اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن نمبر انتظامیہ راے 1 (6)/2025 کے مطابق متعدد سینئر افسران کے عہدوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس،تعاون کی یقین دھانی

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق، سید شاہد محی الدین قادری کو سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی شعبے میں انتظامی بہتری اور مربوط حکمت عملی کو فروغ دیا جا سکے۔

سیکرٹری ارشاد احمد قریشی کو سیکرٹری محکمہ توانائی و آبی وسائل سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی خالی آسامی پر تعینات کردیا یا ہے تاکہ قانونی اور پارلیمانی امور میں مضبوط قیادت فراہم کی جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع،تھائی فوجی ہلاک، 7زخمی

مزید برآں ظفر محمود خان کو سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے تبدیل کر کے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم تعینات جبکہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کا اضافی چارج بھی انہیں تفویض کیا گیا ہے، تاکہ انتظامی امور میں تسلسل اور جامع نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکرٹریمحمد طیب کو سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ توانائی و آبی وسائل میں تعینات کردیا گیا جس سے توانائی اور تعلیمی شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

سیکرٹری امتیاز احمد کو سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سے تبدیل کر کے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں تعینات کردیا گیا ہے تاکہ انتظامی امور میں مربوط قیادت کو فروغ دیا جا سکے۔

تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں بھی اصلاحات کیلئے تہذیب النساء کو سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے

عنایت علی کو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کردیا گیا ہے تاکہ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں مربوط حکمت عملی ممکن ہو۔

صدر آزاد جموں و کشمیر کے مطابق یہ تمام تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور ان کا مقصد انتظامی اصلاحات، محکمہ جاتی ہم آہنگی اور عوام کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔

Scroll to Top