اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورسے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر کی اہم ملاقات ہوئی۔۔
اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:شہری رواں ماہ کے آواخر میں 4 تعطیلات انجوائے کریں گے
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے سلسلہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے مسلم لیگ ن کے صدر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے اہم ملاقات کی
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت بھی کی گئی ۔ جس میں ایک نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد:ڈاکٹروردا کاہسپتال سے اغواء بعد قتل،ملزمان گرفتار،تفتیش شروع
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھو سے اپوزیشن لیڈر کی اس اہم ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا نام فائنل کر لیا گیاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
تاہم چیف الیکشن کمشنر کا اعلان باقاعدہ پراسیس کی بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق اس حوالے سے پہلے ہی ن لیگ،اور پیپلز پارٹی پر یہ الزام عائد کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں نے ملکر اپوزیشن لیڈر کی تقرری غیر آئینی طریقے سے عجلت میں اسی لیے کی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں اپنی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر سکیں جس سے آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں پری لول ریگنگ کروائی جائیگی۔




