میرپورمیں فلٹریشن پلانٹ بند،پانی کی قلت،عوام مشکلات کا شکار

میرپور(کشمیرڈیجیٹل)میر پور میں پانی کی قلت ،شہر بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں فلٹریشن پلانٹ بند، عوام کو مشکلات کا سامنا ،آزاد کشمیر کا شہر میر پور جسے منی لندن بھی کہا جاتا ہے ان دنوں پانی کی قلت کا شکار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں;میرپور، باغ اورگھڑی دوپٹہ میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کرینگے، وزیرصحت

شہر میں مختلف جگہوں پر فلاحی اداروں کی طرف سے فلٹریشن پلانٹ تو لگا دئیے گئےتاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث وہ بند ہوچکے ہیں ۔
شہریوں کا کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی جگہ ہفتوں پانی نہیں آتا اور کسی جگہ پر دو تین کے بعد پانی آتا ہے اور وہ بھی ایک یا دوگھنٹے آتا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بل بھی جمع کراتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں پانی نہیں ملتا فلٹریشن پلانٹ تو لگا دئیے جاتے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال نہیں کی جاتی مہینوں ان کو صاف کرنےکے لئے کوئی نہیں آتا ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو صاف پانی دینے کے لئے اقدامات کرے ۔

جو فلٹریشن پلانٹ بند ہیں ان ٹھیک کرکے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہریوں کا کہناتھا پانی نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہماری درخواست ہے کہ پانی کی دستیابی یقینی بنا کر ہمیں مسائل سے نجات دلائی جائے ۔

Scroll to Top