مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) بلدیاتی نظام کی بحالی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،حکومت آزادکشمیر اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بلدیاتی نما ئندوں کو اختیارات دینے کیلئے اقدامات کرے،ان خیالات کا اظہارصدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے ملاقات کےلیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی نظام بحال ہوا ہے اب منتخب عوامی نمائندوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے سرو سامانی کے عالم میں چھوڑ دینا انتہائی افسوسناک ہے
سابق وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت بلدیاتی نمائندگان کے مسائل حل کرنےکے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
طویل عرصہ بعد بلدیاتی انتخابات تو ہوگئے مگر اس کے مقاصد پورے نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان کو فوری طور پرفنڈز اوراختیارات د ئیے جائیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرفورم پرمسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
اختیارات بحال نہ ہوئے تو 21 فروری کو لیپا ویلی مکمل جام ہوگا،بلدیاتی نمائندگان کی دھمکی