چمن بارڈر پرافغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک نے فوری، موثر اور بھرپور جواب دیا جس پر طالبان کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق بابِ دوستی کے قریب افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھی توپوں کا رخ دشمن کی طرف سے کر لیا ہے اور بھرپور جواب دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بارڈر پر شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ دونو ں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہےجس کے باعث چمن شہر بھاری گولہ باری اور دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھاہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی نہ صرف مؤثر بلکہ غیر متناسب نوعیت کی ہے جس کا مقصد فائرنگ کے سلسلے کو روکنا اور سرحد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے دنیا کے سامنے بے نقاب
سرحد کے دونوں جانب مقامی آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان جانب جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ متعدد چیک پوسٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثناء سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن بارڈرپر افغان جانب سے خفیہ سرنگ کھود کر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹنل کا سراغ لگا کر اسے قبضے میں لے لیا۔
سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تھا جبکہ پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کے کئی دور ناکام ہوچکے ہیں۔




