اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی جانب سے آن لائن پاسپورٹس درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفیکشن کے حوالے سے درپیش مشکل آسان کر دی ہے۔
محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کی جانب سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا عباسپور کا طوفانی دورہ،بڑے عوامی منصوبوں کا اعلان
، پاسپورٹ کے درخواست دہندگان اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔
پاسپورٹ کی درخواست جمع کروانے کے لیے آن لائن ویب پورٹل پر جائیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیلہ نور شاہ عوام کا گرڈ اسٹیشن موڑ روڈ بند کرنے کا اعلان
فنگرپرنٹس کے مرحلے میں پہنچنے پر پاک آئی ڈی موبائل ایپ لاگ ان کریں۔۔
بائیو میٹرک ویریفکیشن کے سیکشن میں آن لائن پاسپورٹ منتخب کریں۔اس کے بعد اپنا پاسپورٹ ٹریکنگ آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں
ایپ کے ذریعے اپنے چہرے اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کروائیں۔تصدیق مکمل ہونے کے بعد ایک پیغام ظاہر ہوگا
آپ کو ویب پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی ہدایت دی جائے گی، بقیہ کارروائی مکمل کرکے درخواست جمع کروائیں۔




