وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے)قائد حزب اختلاف آزادکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کیساتھ پبلک ریلیشن آفیسر کی تعیناتی کیلئے حلقہ انتخاب کے عوام کا مطالبہ سامنے آگیا۔
مسلم لیگی اراکین کی بڑی تعدادیوتھ ونگ ضلع نیلم کے صدر خواجہ ناصر سلطان جبکہ بعض حلقوں میں صحافی ملک شفیق ولیگی اراکین خواجہ اُسامہ افضل اور میر شکیل کانام زیر بحث رہاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی بناہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب، درجنوں تعلیمی اداروں کی شرکت
تفصیلا ت کے مطابق ضلع نیلم کے دونوں انتخابی حلقہ جات میں قائد حزب اختلاف کیساتھ پبلک ریلیشن آفیسر کی تعیناتیوں کی بحث زدزبان عام ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں مستحکم ، فی تولہ کتنے کا ہے ؟
مقتدر حلقہ نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع نیلم کے صدر خواجہ ناصر سلطان جبکہ بعض نے دیگر تین ناموں پر بھی بحث کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونہار طالبہ ابیحہ سجاد کا ایک اور بڑا اعزاز،بیسٹ ایتھیلیٹ قرار
مسلم لیگ ن کے زیادہ تراراکین نے صدر جماعت مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر سے مطالبہ کیاکہ پی آر او تعیناتی کیلئے موزوں امیدوار کو منتخب کریں
مزید یہ بھی پڑھیں:ایڈہاک لائبریرین اسسٹنٹ کے رزلٹ میں تاخیر، ہائر ایجوکیشن پر سوالات اٹھنے لگے
تاہم بعض لوگوں نے خواجہ ناصرسلطان کو موزوں ترین امیدوار قراردیاہے۔




