راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)پونچھ کی بیٹی آزاد کشمیر کی بیسٹ ایتھلیٹ،راولاکوٹ کے نواحی گاؤں (کوٹیڑہ) سے تعلق رکھنے والی گرلز ہائی سکول کوٹیڑہ کی جماعت دہم کی ہونہار طالبہ ابیحہ سجاد اس بار بھی پورے آزاد کشمیر کی بیسٹ ایتھلیٹ قرار پاگئی ہیں۔
ابیحہ سجاد نے سو،دو سو اور چار سو میٹر کی دوڑ میں آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن لے کر تین گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک آرمی کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ابیحہ سجاد گرلز ہائی سکول کوٹیڑہ کی جماعت دہم کی طالبہ ہے اور کوٹیڑہ ڈنہ سے سجاد صاحب مرحوم کی بیٹی ہے۔ابیحہ کی کامیابی میں سکول سٹاف کا انتہائی اہم کردار ہے۔
صدر معلمہ حنا افگار صاحبہ،سپورٹس انچارج محترمہ گلشن صاحبہ اور تمام سکول سٹاف کو بہت بہت مبارک ہو۔
ابیحہ سجاد اور جملہ فیملی کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی بناہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب، درجنوں تعلیمی اداروں کی شرکت
ابیحہ کیلئے اور اہلیان کوٹیڑہ کے لیئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ پورے آزاد کشمیر کی چیمپیئن قرار پائی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تحفظات سنے ، فوری عملدرآمد کی یقین دہانی
یقیناً اگر ابیحہ کو موقع فراہم کیا جائے تو وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آزاد کشمیر کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔




