ایڈہاک لائبریرین اسسٹنٹ کے رزلٹ میں تاخیر، ہائر ایجوکیشن پر سوالات اٹھنے لگے

(نمائندہ خصوصی)مظفرآبادآزاد کشمیر میں ایڈھاک لائبریرین اسسٹنٹ کے امیدواروں کا رزلٹ تاحال جاری نہ ہو سکا، جس کے باعث ٹیسٹ دینے والے امیدوار شدید ذہنی دباؤ اور بے چینی کا شکار ہیں۔

حیران کن طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کیمشن کی جانب سے صرف لائبریرین اسسٹنٹ کا رزلٹ روکے جانے پر شکوک و شبہات جنم لینے لگے ہیں۔

امیدواروں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ واقعی میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا دعویٰ کر رہا ہے تو پھر رزلٹ جاری کرنے میں تاخیر کی کیا وجہ ہے؟ دیگر کیٹیگریز کے نتائج جاری ہو چکے ہیں،

صرف لائبریرین اسسٹنٹ کے امیدواروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کیا گیا ہے، جو سوالیہ نشان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں :امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تحفظات سنے ، فوری عملدرآمد کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق رزلٹ میں غیر معمولی تاخیر کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن کی شفافیت پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔

ٹیسٹ دہندگان کا خدشہ ہے کہ اس تاخیر کے پیچھے من پسند افراد کو خلافِ میرٹ بھرتی کرنے کا عمل کارفرما ہو سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک آرمی کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

متاثرہ امیدواروں نے واضح کیا ہے کہ اگر فوری طور پر رزلٹ جاری نہ کیا گیا تو وہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی غیر منصفانہ عمل اور میرٹ کی پامالی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

عوامی حلقوں اور تعلیمی ماہرین نے بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے فوری طور پر ایڈھاک لائبریرین اسسٹنٹ کا رزلٹ جاری کرے

تاکہ امیدواروں کی بے چینی کا خاتمہ ہو اور ادارے پر اٹھنے والے سوالات کا ازالہ ہو سکے۔

Scroll to Top