پاک آرمی کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس آف فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہو چکا ہے جو جنگی امور پر مکمل آگاہی فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وارفیئر کا کردار بدل چکا ہے اور یہ ہیڈکوارٹر کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ اب اس معاملے میں کوئی سیاسی ابہام نہیں ہونا چاہیے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کسی علاقے، لسانیت، مذہب یا سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی پاکستان میں جھوٹ اور فریب کا روبار نہیں چلے گا ۔

ان میں پاکستان کے ہر صوبے، مسلک اور پس منظر کے افراد شامل ہیں اور یہ کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا نہیں لیکر چلتی پاک افواج نے ریاست کے تحفظ کی قسم کھائی ہے جعلی بنانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنا بتایا۔ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بعض افراد اپنی ذات اور خواہشات کو ریاست سے بلند سمجھتے ہیں اور ان کی مایوسی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے افغان عوام کیخلاف نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانیے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو سکیورٹی اور دفاعی فورسز کے خلاف ہو ۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کی فوج کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں اور یہ بیانیہ بھارتی اور افغان میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل ایک فرد نے ٹوئٹ کیا جس کے بعد بھارتی اور افغان میڈیا نے اس بیانیے کو آگے بڑھایا ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ملک کی محافظ ہیں اور فوج کو سیاست سے دور رکھنا ضروری ہے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی میڈیا اور بعض بے نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملک کی سکیورٹی اور افواج کے خلاف بیانیے پھیلا رہے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آرمی اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ملک کی سلامتی اور عوام کی خدمت میں مصروف رہے گی اور کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی ۔

Scroll to Top