وزارت دفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسندھو کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی ۔





