پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بھارت میں اپنی مقبولیت کا نیا ثبوت دیتے ہوئے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں جگہ بنالی۔
گوگل نے 2025 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست بھی جاری کر دی۔
فہرست میں ایک دلچسپ اضافہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل بھی شامل ہے۔
یہ بھی ایل: انگلش کرکٹرمعین علی نے آئی پی ایل چھوڑدی، پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار
بھارتی صارفین نے مقبول عالمی ایونٹس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا۔
گوگل کی جاری کردہ فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں انڈین پریمیئر لیگ پہلے، ایشیا کپ دوسرے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تیسرے، پرو کبڈی لیگ چوتھے اور ویمنز ورلڈکپ پانچویں نمبر پر رہا۔
فیفا کلب ورلڈکپ چھٹے ، پاکستان سپر لیگ ساتویں ، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں جبکہ میجر لیگ کرکٹ دسویں نمبر پر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کیساتھ معاہدے کی 10سالہ تجدید کردی
بھارتیوں کی پی ایس ایل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ حالیہ برسوں میں لیگ کی مقبولیت سرحدوں سے آگے بڑھ چکی ہے۔
نہ صرف کرکٹ کے شائقین بلکہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی پی ایس ایل کے میچز، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ہائی لائٹس زیرِ بحث رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ کئی نامور کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑکر پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھر چکے ہیں۔




