ملک میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں حالیہ کمی نے انہیں لگوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع فراہم کر دیا ہے۔ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ بجلی کی کھپت میں کمی کے سبب سولر پینلز اور متعلقہ آلات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو گرمیوں سے قبل سولر سسٹم نصب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ اب 5 کلو واٹ سولر سسٹم 5 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس میں سولر پینلز، انورٹر اور دیگر ضروری لوازمات شامل ہیں۔
سات کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو گھریلو آلات جیسے اے سی، فریج، پنکھے، لائٹس اور واشنگ مشین کو بیک وقت چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دس کلو واٹ سسٹم کی قیمت 9 لاکھ روپے اور پندرہ کلو واٹ سسٹم کی قیمت 13 لاکھ روپے تک کم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر پیاری مریم کا انتقال ہوگیا، سوشل میڈیا پر سوگ
یہ سسٹمز نہ صرف بڑی رہائشگاہوں بلکہ چھوٹے کاروباری یونٹس کے لیے بھی موزوں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سسٹمز متعدد بھاری الیکٹریکل آلات کو بیک وقت استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جس سے بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ صارفین کی سہولت میں اضافہ ہوتا ہے۔
مزید براں، صدر آصف علی زرداری نے سولر صارفین پر عائد 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سولر سسٹمز پر عائد ٹیکس سے صارفین کو رعایت ملے گی۔ فیڈرل ٹیکس محتسب کو بھی اس معاملے کی مزید تحقیق کے لیے بھجوایا گیا ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سِٹی کےخریداروں کیلئےشاندارموقع!تفصیلات جانیے
اس وقت سولر سسٹمز کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکس میں رعایت صارفین کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ بجلی کے اخراجات کم کرنے اور ماحول دوست توانائی کے استعمال کا آغاز کر سکیں۔




