آزادجموں وکشمیر: آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل آف آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب، سیکرٹری سپورٹس تہذیب النساء، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چوہدری امتیاز، سیکرٹری انڈسٹریز چوہدری عبدالرحمن، سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا، سیکرٹری ایلمینٹری وسکینڈری ایجوکیشن قاضی عنایت، اکاؤنٹنٹ جنرل حسن مسعود، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سعید اللہ نیازی، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل میر اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ بشیر احمد مرزا، آڈٹ آفیسر عاطف خان سمیت آڈٹ آفس کے آفیسران اور سٹاف نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر کا خطاب، عوام کے اعتماد پر اظہار تشکر
تقریب کی نظامت کے فرائض رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال نے سرانجام دیے جبکہ ڈرافٹسمین محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق زاہد راجپوت نے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آڈیٹر جنرل آزادجموں وکشمیر مقبول احمد گوندل سے حلف لیا۔




