آزاد کشمیر کا 210 رکنی دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے کراچی روانہ

آزاد جموں وکشمیر کا 210 رکنی دستہ نیشنل گیمز میں حصہ لینے کے لیے کراچی روانہ ہو گیا۔ گذشتہ روز سپورٹس کمپلیکس جلال آباد میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے دستے کو روانہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے کہا کہ آزادکشمیر کا یہ دستہ 6 تا 13 دسمبر کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں حصہ لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دستے میں 17 مختلف ڈسپلن شامل ہیں، جن میں 13 ایونٹس میں میل ٹیمیں اور 10 ایونٹس میں فی میل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ملک شوکت حیات خان نے مزید کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور محکمہ سپورٹس نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز میں اپنے ٹیلنٹ کو پیش کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ یہ نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گا اور یہ کھلاڑی آزادکشمیر کے سفیر کے طور پر جانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے کھلاڑیوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین فارم کے ذریعے ریاست کے لیے میڈلز ضرور حاصل کریں گے اور آزادکشمیر کا نام روشن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں حصہ لینا نوجوان کھلاڑیوں کے کیریئر کے لیے نہایت اہم موقع ہے اور یہ تجربہ انہیں مستقبل میں مزید کامیاب بنانے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نےسچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

یہ دستہ آزادکشمیر کی جانب سے نیشنل گیمز میں حصہ لینے والا سب سے بڑا دستہ ہے اور اس میں شامل کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کے جوہر دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کا بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

Scroll to Top