آئی سی سی ٹی 20رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔
آئی سی سی نے بدھ کو نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس میں ٹی 20میں آل راؤنڈر کیٹیگری میں پاکستان کے صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
ٹی 20میں آل راؤنڈر کیٹیگری میں سکندررضا ایک درجہ تنز لی کے بعد اب دوسرے نمبرپر چلے گئے جبکہ پاکستان کے محمد نواز 3 درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور بھارت کے اکشر پٹیل ایک درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبرپر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کو کرکٹرصائم ایوب کی یاد ستانے لگی
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے کے ایل راہول 2 درجہ بہتر ی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں فخرزمان ایک درجہ بہتری کے بعد 25 ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے میتھیو بریزکی 17 درجے کی بہتری کے بعد 31 ویں نمبرپر پہنچ گئے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نےسچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ کی بات کریں تو افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن 15 درجے کی بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے۔




