اسلام آباد/مظفرآباد: مسلم لیگ (ن ) آزادکشمیر نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وزیرا مور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سےآزادکشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقاتیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔دواہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر امورکشمیروگلگت بلتستان امیر مقام سے مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید نےاہم ملاقات کی۔
راجہ ثاقب مجید نے وفاقی وزیر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاسی صورتِ حال کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین رابطہ بورڈ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سردار طارق بھی موجود تھے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ راجہ ثاقب مجید آئندہ دنوں میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکر سکتے ہیںجس پر مسلم کانفرنس کو شدید جھٹکا لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر مقرر
راجہ ثاقب مجید نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کا اتحاد طے ہےاور4نشستوں (حلقہ کھاوڑہ ، غربی باغ، برنالہ ، وادی4راولپنڈی)مسلم کانفرنس کو دیئے جائیں گےاورباقی تمام نشستوں پرمسلم کانفرنس مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کریگی۔
ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید نے عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے اعلان پر 29ستمبر کو امن ریلی نکالی جس میں تصادم ہوا، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان نےامن عیلی غیر ضروری قرار دیاتھا جس پر ثاقب مجید عتیق خان نے ناراض ہیں ۔
ثاقب مجید راجا حلقہ کھاوڑہ میں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سے 2500کے قریب ووٹوں سے ہارے تھے ، اب ن لیگ کا ٹکٹ ملنے پروہ چوہدری لطیف اکبرکوٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدواروں میں سینئر سیاستدان راجہ عبدالقیوم خان اور سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ ابرار ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں لیکن ٹکٹ کس کو ملتا یا اتحاد ہوتا یہ وقت ہی بتائے گا۔
یاد رہے کہ ثاقب مجید راجا سابق وزیراعظم وصدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان کے داماد بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے ووٹ دیا ضمیر نہیں بیچا،آزادکشمیر کا پانچواں وزیراعظم بھی آ سکتا ہے، فاروق حیدر
ادھرذرائع کے مطابق باغ سے ممبراسمبلی سردار میر اکبر خان کے مسلم لیگ(ن) کے معاملات فائنل ہوگئے ہیں اور وہ آج4دسمبر کومسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکریں گے۔
سردار میر اکبر خان گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کوچھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اور بعد میں فارورڈ بلاک کا حصہ بنے، اب ایک بارپھر وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔
وزیر امور کشمیرانجیئر امیر مقام سے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی قیادت نے بھی ملاقات کی ہے جس میں تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔




