وادی لیپا(رپورٹ نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان )گزشتہ رات چیتے کے حملے سے کھیواڑہ کے رہائشی محمد ظہیر شدید زخمی ہو گیا۔
پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی جانب سےزخمی شہری کو بروقت ریسکیو کر کے ایل ٹی ایف ٹی سی لیپہ منتقل کیا گیا
ایل ٹی ایف ٹی سی لیپا منتقلی کے بعد زخمی شہری کو فرسٹ ایڈ کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے مزید ٹریٹ منٹ کیلئے شہری کو مظفرآباد ریفر کر دیا جہاں گہرے زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے مظفرآباد پہنچتے ہی ظہیر احمد زندگی کی بازی ہار گیا
مرحوم ظہیر احمد کی نماز جنازہ کھیواڑہ کے مقام پر ادا کردی گئی جہاں انہیں آبائی گائوں کے قبرستان میں دفنایا جائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کمشنر پونچھ کا بڑا ایکشن ،2 گرداور، 1 پٹواری سمیت محکمہ مال کے 4 اہلکار معطل
تفیصلات کے مطابق لیپہ کرناہ / گاوں کھیواڑہ سے تعلق رکھنے والے ظہیر احمد گزشتہ رات خونخوار چیتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے جب وہ رات کے وقت اکیلے سفر کررہے تھے
منڈاکلی کے قریب کلی منڈل لنک روڈ پر اچانک چیتا ان پر جھپٹ پڑا، تاہم قریب سے گاڑی آنے پر چیتا فرار ہوگیا جس کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا
متاثرہ شخص کو ریسکیو 1122 نے مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کردیا گیا،
واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ اس سے قبل بھی یہی چیتا لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی ہڑپ کرچکا ہے اور انسانوں پر بھی حملے کرچکا ہے؛
متعدد بار اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکموں سے اپیلوں کے باوجود اس جانور کے تدارک کے لیے آج تک کوئی مؤثر اور معقول انتظام نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اس سے بھی زیادہ ہولناک سانحہ پیش آسکتا ہے؛
مقامی آبادی نے حکومتِ آزاد کشمیر اور وائلڈ لائف حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو عوام اپنی حفاظت کے لیے خود اقدامات کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔




