جدہ(کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود بیرون ملک انتقال کرگئے ،
شاہی خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ عبداللہ کا انتقال بیرونِ ملک ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبداللہ کی نمازِ جنازہ منگل کے روز ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی، جس میں ریاض ریجن کے گورنر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عافیہ امریکی شہری، سزا بھی وہیں ہوئی، مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
ایوانِ شاہی نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی التجا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا انتقال بیرون ملک ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نمازہ جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ ریاض ریجن کے گورنر نے پڑھائی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔



