واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ اگر وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، لیکن اس کے باوجود یہ نہیں دیکھا گیا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت دیگر 8 جنگیں رُکوائیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اصولی طور پر انہیں ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، مگر وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی انہیں اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی درخواستوں پر غیر معینہ مدت پابندی برقرار رہ سکتی ہے، ٹرمپ
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے آٹھ جنگیں رُکوا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نویں جنگ، یعنی روس اور یوکرین کی جنگ، بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یوکرین کی موجودہ صورتِ حال پیچیدہ ہے اور مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر سے امریکی وفد کی 5گھنٹے طویل ملاقات،پیوٹن نے یورپ کو انتباہ دیدیا
TRUMP: “Every time I end a war they say, ‘If President Trump ends that war, he’s going to get the Nobel Prize.'”
“If I end that war… ‘Well, he won’t get it for that war. But if he ever gets it for the next war.'”
“Now they’re saying, ‘If he ever ends the war with Russia and… pic.twitter.com/18ed7CAYxO
— Fox News (@FoxNews) December 2, 2025




