گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردی کی شدت، آزادکشمیر حکومت کی ایڈوائزری جاری

فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208روپے 99پیسے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466روپے 10 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

دسمبر کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقررجبکہ کمرشل سلنڈر 9488 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی گیس کی فی کلو گرام قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو سی پی سے منسلک ہے، امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کا بھی گیس قیمتوں سے منسلک ہے۔

گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں ڈالر کے اوسطاً ایکسچینج ریٹ میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔

Scroll to Top