وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، ہر قسم کے جلسے جلوس پرپابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پرل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ مالی بحران کاشکار ، ملازمین سراپا احتجاج

ضلعی انتظامیہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ بھی جلسے جلوس کے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں گزشتہ ماہ دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا زیادہ افراد کےجمع ہونےپرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی و سیاسی اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی تنظیم پر قانون بلا تاخیر حرکت میں آئے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور رہیں جو قانون کی نظر میں ممنوع ہیں، تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہے۔

Scroll to Top