آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی مسعود میر المعروف رانا بھائی نے بیلجئم کے شہر اینٹورپن میں ہونے والے بیڈمنٹن ڈبلز مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بیلجیم میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں یورپ اور بیلجیم کے متعدد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یورپی سطح پر ہونے والی اس چیمپئن شپ میں درجنوں کھلاڑی شریک تھے، جن میں مظفرآباد کے مسعود میر نے اپنی مہارت اور محنت سے سب پر فوقیت حاصل کی۔
سخت مقابلوں اور محنتی کھیل کے بعد مسعود میر نے فائنل میچ میں فتح حاصل کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف مظفرآباد کے لیے بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لیے فخر کا باعث بنی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھار لےکر سری لنکا جانیوالے ویٹ لفٹر نے ورلڈ پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا
مسعود میر کی شاندار کارکردگی پر کشمیری شہریوں نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کی کامیابی نے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے اور کھیلوں کے میدان میں مظفرآباد اور آزاد کشمیر کی نمائندگی کو مزید اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی
مسعود میر کی یہ کامیابی کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر اور خوشی کا باعث بنی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا پیغام ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ وہ عالمی سطح پر اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں۔




