کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی

رانچی :بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی 52 ویں سنچری بنا کر سچن ٹنڈولکر کا ایک اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

اب کوہلی کے پاس کسی بھی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے، جو پہلے ٹنڈولکر کے 49 سنچریاں کے ریکارڈ کے برابر تھا۔

یہ سنچری کوہلی کی 83 ویں بین الاقوامی سنچری بھی ہےجس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کوہلی نے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ویں مرتبہ ون ڈے سنچری بناتے ہوئے حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

میچ کے دوران ویرات نے اپنی کلاسیکی کوریو ڈرائیو اور بہترین سٹرائیک روٹیشن کے ذریعے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

یشاسوی جیسوال کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے روہت شرما کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور بھارت کو بڑے رنز کے حصول کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اس سنگ میل کے ساتھ کوہلی نے ثابت کر دیا کہ 36 سالہ بیٹنگ آئیکون اب بھی کھیل کے بڑے ریکارڈز کے پیچھے دوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ اب عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر میں پاکستان کرکٹ کی شاندار فتوحات اور یادگار کامیابیاں

مجموعی بین الاقوامی رنز میں 28,000 رنز تک پہنچنے کا ہدف بھی ان کے سامنے ہے، جو صرف سچن تندولکر اور کمار سانگا کارا نے حاصل کیا ہے۔