ٹرمپ

پناہ گزینوں کی درخواستوں پر غیر معینہ مدت پابندی برقرار رہ سکتی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس معطلی کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں، یہ طویل بھی ہوسکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گارڈز پر حملہ: ٹرمپ کا ایشیائی ممالک سے امریکہ ہجرت روکنے کا اعلان

ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کےکچھ ممالک اچھے نہیں اور جرائم سے بھرے ہوئے ہیں، ایسے ممالک جنہیں اپنے عوام کی دیکھ بھال تک نہیں آتی تو امریکا کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

الہان عمر امریکی کانگریس کی پہلی صومالی نژاد رکن ہیں اور دو دہائی قبل بطور پناہ گزین امریکا آئی تھیں۔ ٹرمپ ماضی میں بھی صومالیہ کو ایسے ممالک کی مثال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں جن کے شہریوں کی ہجرت پر وہ اعتراض کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر خودکش دھماکہ، تینوں حملہ آور افغان شہری نکلے

یاد رہے کہ امریکا نے 2 روز قبل پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کیاتھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغان نژاد شہری کے امریکی فوجیوں پر حملے اور فائرنگ کے بعد امریکہ نے پناہ گزینوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور کئی افغان نژاد شہریوں کو گرفتار بھی کیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ شروع سے ہی پناہ گزینوں کے مخالف رہے ہیں اور کئی بار نکالنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔

 

Scroll to Top