آزادکشمیر حکومت کا پرانی وضبط گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی نیلامی کا اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر حکومت نے  پرانی محکمانہ ،ٹیمپرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے لے کر پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی متعدد اشیاء کی عوامی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی نیلامی 17 فروری سے 26 فروری 2025 تک دفتری اوقات میں ہوگی۔

نیلامی ان اہل افراد کیلئے کھولی جائے گی جو متعلقہ مقامات پر گاڑیوں کو دیکھ سکتے ہیں، گاڑیاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے پیچھے اور سول سیکرٹریٹ چھتر میں ماڈل پولیس اسٹیشن سےملحقہ پلاٹ میں کھڑی ہیں۔

سیل شدہ بولیاں 27 فروری 2025 کو صبح 11:30 بجے آکشن ہاؤس میں موصول ہوں گی اور اسی دن صبح 11:45 پر کھولی جائیں گی۔

شہریوں اور کاروباری اداروں کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ کم قیمت پرگاڑیاں وپرزے خریدیں۔ نیلامی میں مختلف ممکنہ خریدار شرکت کریں گے ۔

رپورٹس کے مطابق اس نیلامی میں سرکاری محکموں کی جانب سے استعمال ہونے والی کاریں پیش کی جائیں گی جو قابل بھروسہ اور اچھی کنڈیشنڈ کاروں کے خواہاں لوگوں کے لیے اچھا انتخاب ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد،غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن، گاڑیاں ضبط

Scroll to Top