کپتان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے : کپتان سلمان علی آغا

راولپنڈی : قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے ۔

سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں کامیابی کے بعد  راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کم بیک کے بعد سے محمد نواز اچھا پرفارم کررہے ہیں ۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کارکردگی مسلسل جاری رہے گی اور یہ بھی کہا کہ شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹر سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا26 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اس موقع پر فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد نواز نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق پرفارم کرنا سب سے اہم ہوتا ہے اورمجھے خوشی اس بات کی  ہے کہ ان کی محنت ٹیم کے کام آئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ میچ کی صورت حال کے مطابق بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف فائنل جیت کر اس سال ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ 2025 میں پاکستان نے اب تک 34 میں سے 21 میچز جیتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فائنل میں ہم نے اسپنر کیخلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی : سری لنکن کپتان داسن شناکا

گذشتہ برسوں کی بات کریں تو 2021 میں بھی پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی، جب ٹیم نے 26 میچز میں سے 20 میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

اس کے علاوہ 2022 میں قومی ٹیم نے 26 میچز کھیلے اور 14 میچز میں فتح حاصل کی، جبکہ 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر میدان مارلیا

Scroll to Top