سرکل بکوٹ عوام کا احتجاج،مین شاہرہ بند،مسافر شدید مشکلات کا شکار

کوہالہ(کشمیر ڈیجیٹل)کوہالہ کے علاقہ میں عوامی حقوق تحریک سرکل بکوٹ بھی عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے نقش قدم پر چل پڑی، مظفرآباد ،پنڈی روڈ بند کر کے غیر ضروری طور پر احتجاج شروع کر دیا۔

ہزارہ سے تعلق رکھنے والی عوامی حقوق تحریک سرکل بکوٹ کے لوگوں نے اپنےغیرضروری مطالبات کی منظوری کیلئے پنڈی مظفرآباد روڈ بند کر دی گئی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی دیکھا دیکھی سرکل بکوٹ میں غیر ضروری احتجاج شروع ہوگیا،احتجاج کے باعث مظفرآباد راولپنڈی مین شاہراہ پرٹریفک معطل ہونے سے ہزاروں کشمیری مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے

احتجاجی مظاہرے کے باعث مریض اور مسافر رل گئے، مسافروں کی سینکڑوں گاڑیاں مظفرآباد واپس جانے پر مجبور جبکہ انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوہالہ پہنچ گئی۔

سڑکیں بند کردیں جس سے کشمیر ی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ سرکاری و غیر سرکاری کسی بھی گاڑی کو راستہ نہیں دیا گیاحتیٰ کہ ایک آزاد کشمیر کے وزیر کی گاڑی بھی واپس جانا پڑی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طلاق 90 روز کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں: سپریم کورٹ

سرکل بکوٹ عوامی حقوق تحریک کے غیر ضروری مطالبات میں تحصیل اور حلقے کا فوری نوٹیفیکیشن شامل ، بکوٹکیلئےتحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ ۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سرکل بکوٹ انتہائی کم آبادی پر مشتمل ہے اس کے باوجود تحصیل کا درجہ دینے کے مطالبہ سمجھ سے بالا ہے ۔

دوسری جانب عوامی مطالبات میں نمبل تا بکوٹ روڈ کا کنسٹریکشن، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، اسکول،کالجز کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ احتجاج کی خبر سنتے ہی اے سی گلیات ایم شمیم موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔-

رہنما مسلم لیگ ن مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت انتظامیہ مذاکرات کیلئے پہنچ گئی جبکہ ایبٹ آباد، لورا ، مری پولیس کے تین سو اہلکار بھی امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تعینات کردیئے۔

مین کوہالہ پُل پر آج ہزاروں شہریوں اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ جمع ہوگیا جس نے تحصیل سرکل بکوٹ کے حقوق کے نوٹیفکیشن کے مطالبے کیلئے مین شاہراہ کشمیر کو مکمل طور پر بند کر دیاگیا ہے۔

پولیس، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ، ایف آئی اے، سائبر کرائم سمیت ضلعی انتظامیہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ شاہراہ کھلی رکھی جائے جبکہ مظاہرین اپنے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا دینے کیلئے بضد ہوگئے۔

Scroll to Top