سکھ برادری

بھارتی دھمکی ناکام ، سکھ برادری نے پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا

نئی دہلی:بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارتی پالیسیوں سے لاتعلقی اور بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے حالیہ بیان جس میں سندھ پر ممکنہ حملے کا ذکر کیا گیا، خطے میں نئی کشیدگی کا باعث بنا ہے۔ اس تناظر میں عالمی سطح پر سرگرم سکھ تنظیموں، خصوصاً سکھ فار جسٹس نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔

تنظیم کے مطابق وہ خود کو مزید بھارت کےحکومتی اقدامات کا حصہ نہیں سمجھتیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کر یں گی ۔

سربراہ سکھ فار جسٹس گرمیت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کے حالیہ دھمکی آمیز پیغام کے بعد ضروری ہے کہ پاکستان سکھ رضاکاروں کیلئے ایک خصوصی اندراجی راستہ فراہم کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئی، ٹرمپ کی تصدیق

ان کے مطابق دنیا بھر میں موجود سکھ رضاکار پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں مناسب طریقہ کار سامنے آتے ہی ہزاروں افراد اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہوں گے ۔

تنظیم نے پاکستان سے ایک خصوصی سکھ رضاکار یونٹ بنانے کی تجویز بھی دی ہے جسے سندھ کے دفاع کے لیے مختص کیا جا سکے ۔

سکھ فار جسٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی فوجی اہلکار کو ایسی جنگ میں حصہ نہ لینے کا حق حاصل ہے جو اس کے ضمیر یا اخلاقی مؤقف کے خلاف ہو، اور اسی اصول کے تحت کئی سکھ بھارت کی حکومتی پالیسیوں سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی روکے اور پاکستان کے مؤقف پرتوجہ دے ۔

Scroll to Top