خاتون کو بچی کو کار میں چھوڑ کر خریداری مہنگی پڑ گئی

کشو ر نگر(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی شہر کشور نگر میں خریداری کیلئے جانیوالی خاتون کی بچی کو ڈرائیور اغواء کرکے فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ستیہ وتی نے سرسنوا گاؤں جانے کے لیے ایک کار کرایہ پر لی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

رپورٹس کے مطابق خاتون کو بلاس پور سے 80 کلومیٹر دور، سارنگڑھ ضلع کے صالح گھاٹ جانا تھا۔ وہ اپنی 4 سالہ بیٹی کو اپنے ساتھ اپنے ماموں کے گھر لے گئی اور وہاں اپنے گھر والوں سے ملاقات کی۔

شام کو وہ بلاسپور سے گھر کے لئے روانہ ہوئی، خاتون نے سبزی خریدنے کے لیے صالح گھاٹ مارکیٹ میں گاڑی کو رکوایا اور 4 سالہ بچی کو کار میں چھوڑ کر بازار کے اندر چلی گئی۔

خاتون جب سبزی خرید کر جائے وقوعہ پر پہنچی تو کار ڈرائیور بچی کو اغواء کرکے فرار ہوچکا تھا، جس پر خاتون خوف زدہ ہوگئی، خاتون نے پولیس اسٹیشن جاکر واقعہ کی اطلاع دی اور پولیس کو کار ڈرائیور، گاڑی کا نمبر اور دیگر معلومات فراہم کیں۔

معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کردی، پولیس کو ایک سفید کار میں 4 سالہ لڑکی کے اغوا کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔

دوران تلاشی بیرا پولیس نے ایک سفید ڈیزائر کار کو روکا، اسے گھیرے میں لے کر تلاشی لی اور اغواء کی گئی لڑکی کو گاڑی کے اندر سے برآمد کرلیا۔

پولیس نے ملزم کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، ڈرائیورکی شناخت روی پٹیل کے نام سے ہوئی ہے، جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے جبکہ اغواء کی گئی لڑکی کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top