سہ ملکی ٹی 20 سریز،پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکن ٹیم نےٹی 20 سریز کا میچ پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سےکامل مشارا 76 اورکوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق بجٹ افسر ذوالفقار علی گرفتار

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ۔

سری لنکا کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہےکہ سری لنکا کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری ہے ، آج اگر فتح حاصل کی تو 29 نومبر کو پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکہ ہوگا

ہار گئے تو پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل کھیلیں گی۔

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ سری لنکن بیٹر کامل مشرا 76 بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ کشل مینڈس 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کےابرار احمد نے 2 اور صائم ایوب و سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

Scroll to Top