آزادکشمیر سمیت مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف تالاب اور نالیوں کا پانی جم گیا

کھیت میں جمنے والی برف بچوں کیلئے تفریح کا ذریعہ بن گیا۔ زیات میں پارہ میں منفی 4، کوئٹہ، قلات، بابوسر اور استور میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق بجٹ افسر ذوالفقار علی گرفتار

مری اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2، مظفرآباد اور اسلام آباد میں تین ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

کشمیراور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top