قادری ، سانگو ٹریول ،مظفرآباد ایکسپریس کو نلوچھی بائی پاس منتقل کرنے کا حکم

مظفرآباد ( مسعود الرحمن عباسی )چیئرمین آذاد جموں وکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی شاہد محی الدین نے مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں قائم قادری ٹریول، سانگو ٹریول ،مظفرآباد ایکسپریس کے ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف کارروائی کا عندیا دیدیا۔

شاہد محی الدین کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی عدالت نے گنجان شہر میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالے قادری ٹریول، سانگو ٹریول اور مظفرآباد ایکسپریس کے جنرل بس اسٹینڈ بیلہ نور شاہ سے اڈے منسوخ کرتے ہوئے انہیں 10 دن میں ویسٹرن بائی پاس روڈ نلوچھی میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

تینوں کمپنیوں کو منظور شدہ اڈہ جات میں منتقل کرتے ہوئے فعال کرنے کی ہدایت کر دی ۔ یاد رہے کہ بیلہ نور شاہ میں گاڑی تو دور پیدل سفر کرنا بھی مشکل ہو چکا ، لہذا ٹرانسپورٹ عدالت کا یہ فیصلہ بہترین ہے اب انتظامیہ کو چاہیے کہ فیصلے پر عمل کرائے اور تینوں اڈوں کو فوری طور پرباہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق قادری اور سانگو اڈہ مالکان اور گاڑیوں نے مناپلی قائم کر رکھی تھی ۔عوام اور نیو بس سٹینڈ کے اونرز کی طرف سے متعدد بار اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروائی تاہم کہیں سے شنوائی نہ ہوئی اب چیئرمین ٹرانسپورٹ نے ان اڈوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے دس دن کا وقت دے دیا ہے۔۔

وادی لیپا، پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم، فری چیک اپ ، ادویات تقسیم

Scroll to Top