زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست، سری لنکن ٹیم نے اپنی جگہ بنالی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی کرکٹ سیریز میچ میں سری لنکن ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سےشکست دیکرٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنالی۔

زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 146 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری تھا اور اس کا اب تک کوئی پوائنٹ نہیں تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جادوئی گول، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے کو ابتدا ہی میں دھچکا لگا تھا جب اس کے اوپنر تادیواناشے مارومانی صرف 4 رنز بناکر جبکہ کچھ دیر بعد ہی ڈائن مائرز
رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

دونوں کو مہیش نے بولڈ کیا۔ زمبابوے کا اسکور 5 اوورز میں جب محض 38 رنز تھا تو اس کے 3 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے۔

تاہم بعد میں زمبابوے نے قدرے سنبھل کر کھیلا اور مجموعی اسکور 146 تک لے گئے۔ سکندر رضا اور ریان برل (ناٹ آؤٹ) 37، 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

اس طرح سری لنکا نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر 16 اعشاریہ 2 اوورز میں ہدف حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 148 رنز رہا جبکہ 28 گیندیں ابھی باقی تھیں۔

پتھم نسانکا نے 98 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے واحد وکٹ بریڈ ایوانز نے حاصل کی۔ انہوں نے 4 اوورز 36 رنز دیئے۔

Scroll to Top