فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جادوئی گول، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

فٹبال بال کی دنیا کا منفرد نام اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال میچ کے دوران مختلف انداز میں گول کردیا۔

فٹبال بال میچ کے دوران کرسٹیانورونالڈو کے گول کرنے کے منفرد انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ : اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،آئی ایس پی آر

فٹبال کے میدان میں عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی مدمقابل نہیں۔ اسی وجہ سے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن گئے۔

40 سال کی عمر میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کا جلوہ اور پھرتی برقرار ہے جس کا ثبوت انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے ایک میچ میں منفرد انداز میں گول کر کے دیا۔

ان کا انوکھے انداز میں گول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اپنی اسی ہی مہارت، مکمل عبور اور سبک رفتاری کے باعث پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت عرب دنیا میں دن دگنی اور رات چگنی ہوگئی ہے۔

ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے۔

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر اور الخلیج کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنے کلب کے لیے اوورہیڈ بائیسیکل کک سے گول کر کے اپنے فٹ ہونے کا ثبوت دیا۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top