پاک بحریہ : اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،آئی ایس پی آر

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاک بحریہ کا ایک اور بڑا اقدام، اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔۔

یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رومانیہ : ڈرونز کے داخل ہونے پر لڑاکا طیارے فضاء میں روانہ کردیئے

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے تجربہ دیکھا۔۔

تجربہ تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شمشاد ساحر مرزا اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق میزائل میں جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور نقل و حرکت کی اعلیٰ خصوصیات موجود ہیں، جو سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

Scroll to Top