آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل شیڈول جاری کر دیامیگا ایونٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونگے۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 7فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
بھارت سات فروری کو امریکا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا،بارہ فروری کو بھارت کا مقابلہ نامیبیا سے ہوگا
اٹھارہ فروری کو احمد آباد میں بھارت نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچ نئی دہلی، کولکتا، چنئی، احمد آباد، ممبئی، کینڈی اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو پھر فائنل کولمبو میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یونٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے جب کہ میگا ایونٹ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں۔
میگا ایونٹ کے تمام میچز 8 مقامات پر کھیلے جائیں گے، بھارت میں 5 اور سری لنکا میں 3 مقامات پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔
بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم نئی دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی شامل ہے۔
سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو، سنہالے اسپورٹس کلب کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
Venues for the ICC Men’s #T20WorldCup 2026 have been locked in 🏟️ pic.twitter.com/PIYTvzRWly
— ICC (@ICC) November 25, 2025
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے،
گروپ ون میں پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ اور امریکا شامل ،گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں سیاسی پناہ ،11ہزار درخواستیں ،پاکستانی سرفہرست
میگا ایونٹ کے گروپ تھری، میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلہ دیش، نیپال اور گروپ فور میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
The schedule for ICC Men’s @T20WorldCup 2026 is here! 📅
The matches and groups were unveiled at a gala event in Mumbai led by ICC Chairman @JayShah, and with new tournament ambassador @ImRo45 and Indian team captains @surya_14kumar and Harmanpreet Kaur in attendance.
✍️:… pic.twitter.com/fsjESpJPlE
— ICC (@ICC) November 25, 2025
پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان 7 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جب کہ بھارت اپنا پہلا میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، 2025 کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کا یہ پہلا مقابہ ہوگا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا جب کہ احمد آباد کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے پہنچنےکی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔
پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ یا کولمبو جب کہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، اسی طرح اگر پاکستان فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل مقابلہ غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق یکم دسمبر سے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی مختلف ممالک کا دورہ کرے گی۔
دوسری جانب آئی سی سی کے صدر جے شاہ نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپکا ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔




