بیٹھک اعوان آباد(کشمیر ڈیجیٹل)رحیم آباد بازار میں ٹریفک جام کا مسئلہ اب شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور شہریوں کی معمولاتِ زندگی بری طرح مفلوج ہو چکی ہیں۔
بازار کے اندر سڑک کے دونوں اطراف بے ہنگم انداز میں گاڑیوں کی پارکنگ ایک مستقل رکاوٹ بن چکی ہے، جس کے باعث گلہ کنٹ، ڈھک، چترہ، چار بیاڑ، گجن اور تتہ پانی سے آنے والی ٹریفک اکثر بدترین جام میں الجھ کر رہ گئی ۔۔
علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بازار میں کھڑی زیادہ تر گاڑیاں دکانداروں کی ہوتی ہیں، جو اپنی سہولت کی خاطر اپنی دکانوں کے سامنے ہی پارک کر دیتے ہیں۔
اس طرزِ عمل سے نہ صرف سڑک کا حیطہ مزید تنگ ہو جاتا ہے بلکہ معمولی رش بھی سنگین بدنظمی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایم ایچ راولاکوٹ: چائلڈ وارڈ اور لیبر روم میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
عوام نے انتظامیہ اور انچارج ٹریفک پولیس سدھنوتی بلوچ سے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹریفک جام کے اس بڑھتے ہوئے مسئلے کے تدارک کے لیے کوئی جامع اور مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پارکنگ کے ضابطے واضح کیے جائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تو ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔
عوام کو توقع ہے کہ متعلقہ ادارے اس گھمبیر صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر ٹریفک مسائل کے مستقل حل کی طرف عملی اقدامات بروئے کار لائیں گے، تاکہ روزانہ درپیش پریشانیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔




