مظفرآباد: ویسٹرن بائی پاس پر قبضہ مافیا کا راج، میگا پراجیکٹ تباہی کے دھانے پر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) زلزلہ کے بعد بننے والی ویسٹرن بائی پاس بھی قبضہ مافیا کے نرغے میں آگیا۔ متعلقہ محکمہ اور لینڈ مافیا کی گٹھ جوڑ نے میگا پراجیکٹ کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا۔

پہلا سروے1992 میںدوسراسروے 2001 میں جبکہ تیسرا سروے 2009 میں کیا گیا جس کے تحت سڑک کی چوڑائی 70فٹ اور 100سو فٹ رکھی گئی تھی اب موقع پر سڑک کی چوڑائی سکڑ کر 40 سے 50 فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹرن بائی پاس طویل المدتی ویژن کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا مگر محکمہ مال کے اعلیٰ حکام اور محکمہ شاہرات نے ملی بھگت سے اصل نقشے کو ہی منظر عام سے غائب کروا دیا تاکہ قبضہ اور لینڈ مافیا کو کھلا میدان فراہم کیا جاسکے۔

محکمہ مال ، مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ویسٹرن بائی پاس پر لینڈ مافیا کا راج ہے ،

سرکاری ایوارڈ یافتہ رقبے پرغیرقانونی تعمیرات دھڑلے سےجاری ہیں

جبکہ متعلقہ ادارے قبضہ مافیا سے بھاری کمیشن لیکر این او سی جاری کردیتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کسی بھی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی،بھرپور مزاحمت کریں گے، شاہ غلام قادر کا اعلان

Scroll to Top