لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
میٹرک کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کا آغاز 5 مئی 2026 سے ہوگا۔
علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے ،اپ ڈیٹ شدہ اسکول کیلنڈر، اور نصاب میں ترمیمات کی بھی منظوری دی گئی ۔
نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا،سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔
،مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہری اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں،جین میریٹ
دوسری جانب میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کومعاوضوں کی عدم ادائیگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔
لاہور تعلیمی بورڈ نے اسٹاف کی چھٹیاں بند کر دیں،7 ماہ گزرنے کے باوجود امتحانات کی نگرانی پرمامورہزاروں اساتذہ کومعاوضہ نہیں ملا تھا۔
لاہورتعلیمی بورڈنے سپروائزری سٹاف کوادائیگیوں کاعمل تیزکر دیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کوادائیگیاں نہیں ہوئیں ان کےبینک اکاؤنٹ درکارہیں، بورڈ سٹاف معاوضےسےمحروم سپروائزری سٹاف کوادائیگیاں کرے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں بھی تبدیلی کی ہے، اسکول کیلنڈر اپ ڈیٹ کیا گیا اور نصاب میں ترمیمات کی منظوری دی گئی ہے۔
نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا اور سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے ہوگی۔
اساتذہ کے معاوضوں کے معاملے میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے اسٹاف کی چھٹیاں بند کر کے سپروائزری سٹاف کی ادائیگی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
بورڈ نے کہا کہ جن اساتذہ کو ادائیگی نہیں ہوئی، وہ اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ معاوضہ جاری کیا جا سکے۔




