مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست، شیاؤمی کی ڈیوائسز لانچ ہونے سے پہلے ہی چھا گئیں

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں چوتھے ہفتے بھی ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار رہی

گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں چوتھے ہفتے بھی ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا ٹیم سے علیحدگی کا اعلان

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا (نئی انٹری، ابھی لانچ نہیں ہوا) تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، شیاؤمی 17 پرو میکس چھٹے، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17 ، شیاؤمی پوکو ایف 8 پرونویں (نئی انٹری، ابھی لانچ نہیں ہوا) اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹر سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا26 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے سمارٹ فونز میں پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جادوئی گول، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

سام سنگ گلیکسی اے 36 تیسرے، نتھنگ فون (3 اے) پرو چوتھے، شیاؤمی 15 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 ای میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنِکس نوٹ 50 پرو 4 جی براجمان ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست، سری لنکن ٹیم نے اپنی جگہ بنالی

Scroll to Top