ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

پیر کے روز کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔ منگل کے روز بھی کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور صبح و رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں پیر اور منگل کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح شدید سردی ہوگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ / دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز میں شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی اور میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

بلوچستان میں دسمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔ محکمے کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت کی اسموگ سے متعلق ایڈوائزری جاری

بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت بڑے قحط زدہ اضلاع میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نےملک میں بارشوں کا امکان بتا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں، اور عرب سمندر سے آنے والی نمی بلوچستان کا مسلسل رخ کر رہی ہے۔ اس بارش کا سلسلہ نہ صرف طویل بلکہ زیر زمین پانی اور ڈیموں کے ذخائر میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

Scroll to Top