ظہران ممدانی کا ٹرمپ کے لیے موقف برقرار، نیویارک کے مسائل پر گفتگوکی

نیویارک: نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ملاقات سے پہلے جو کچھ میں کہہ چکا ہوں، اب بھی اس پر قائم ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران ظہران ممدانی سے پوچھا گیا کہ آیا وہ صدر ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتے ہیں؟ انہوں نے صدر ٹرمپ کو جمہوریت کا دشمن اور دیگر ناموں سے بھی پکارا ہے، اس سوال پر ممدانی نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو کچھ کہہ چکے ہیں اس پر قائم ہیں۔

ظہران ممدانی نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں انہوں نے نیویارک سٹی کے مسائل پر کھل کر بات کی۔ ملاقات میں امیگریشن سے لے کر نیویارک کے شہریوں کی رہائش، معیشت اور سکیورٹی سمیت تمام امور پر واضح طور پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح شہر کو محفوظ درجہ دینے کی پالیسی پر قائم ہیں، تاہم شہر کے مختلف حصوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں امیگریشن حکام کے چھاپے اور گرفتاریوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک پاکستانی سب سے زیادہ کن ممالک میں مقیم ہیں؟

واضح رہے کہ ظہران ممدانی نے ریپبلکن اور صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر نیویارک کے میئر کے طور پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ یکم جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافی نے ظہران ممدانی سے سوال کیا کہ “کیا آپ سمجھتے ہیں صدر ٹرمپ فاشسٹ ہیں؟” اس سوال پر ممدانی کی وضاحت سے پہلے ہی صدر ٹرمپ نے کہا کہ “ممدانی کے فاشسٹ کہنے سے انہیں برا نہیں لگتا”۔ امریکی صدر نے ممدانی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا، “آپ فاشسٹ کہہ سکتے ہیں کیونکہ وضاحت کرنے سے زیادہ یہ کہنا آسان ہے اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں”۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کیخلاف36سال پرانے مقدمے کی سماعت شروع، بھارتی حکام کا بڑا دعویٰ

دوسری جانب ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہران ممدانی سے ملاقات اچھی اور مؤثر رہی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ممدانی نیویارک میں معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے اور ہم ان کی معاونت کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ ممدانی لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں، اور جتنا بہتر میئر ممدانی نیویارک کے معاملات چلائیں گے، میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔

Scroll to Top