لطیف اکبر پر حملہ نہیں ہوا،جھوٹ بول رہے،راجہ ثاقب مجید کا انکشاف

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل )سپیکر چوہدری لطیف اکبر اور انکے سٹاف پر کوئی حملہ نہیں ہوا یہ جھوٹ بول رہے ہیں، مجھے جیتا ہوا الیکشن کچھ طاقتوں نے ہروایا
کھاوڑہ میں کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں ہو رہا۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ثاقب مجید راجا نے کہا کہ  حلقہ کھاوڑہ میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہے،الزام لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر میرے خلاف کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا پاک فوج کشمیریوں کی محافظ ہے ،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔راجہ ثاقب مجیدنے کہا کہ الزمات لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے قبضے کئے ہوئے ہیں میرا چیلنج ہے مخالفین ایک جگہ بتا دیں کہ جہاں میں یا میر ے ساتھیوں نے قبضہ کیا ہوا ہو۔

مجھے پر الزامات لگانے والے خود قبضہ مافیا ہیں دولائی کے مقام پر جہاں حکومت نے رقبہ ایوارڈ کیا ہے پل کیلئے سیکر قانون ساز اسمبلی لطیف اکبر نے وہ پل نہیں لگوانے دیا اگر میرے خلاف کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں

راجہ ثاقب مجید نے انکشاف کیا کہ کچھ طاقتوں نے مجھے جیتا ہوا الیکشن ہرایا،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کروں گا۔

انہوں نے ایک اور اہم انکشاف کیا کہ سپیکر پرحملہ ہوا نہ کسی کو گولیاں لگی ہیں اس معاملے پر ایک بورڈ بناکر تحقیقات کی جائیں تو دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا مخالفین کوئی ایک ثبوت دکھا دیں جس سے یہ کہا جاسکے کہ ان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے ۔

Scroll to Top