ضمنی انتخابات کے نتائج پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ پنجاب کی تاریخ کا کم ترین ٹرن آؤٹ رہا، آج عوام نے الیکشن پرعدم اعتماد ظاہر کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا صاف شفاف انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم پنجاب میں لیڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی کم کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی پر نہیں، عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ انتخابات ایک ویک اپ کال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں لیول پلیئنگ فیلڈ موجود تھا، وہاں تمام پارٹیوں نے جلسے کیے، جلوس نکالے لیکن پی ٹی آئی نے پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ وہاں ہمیں جلسے، جلوس اور کیمپین کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ این اے 18 ہری پور کے جو نتائج دکھائے جارہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں پی ٹی آئی کی امیدوار بھاری مارجن سے لیڈ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، لاہور سے ن لیگ نے میدان مار لیا،ہری پور کے 507پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے

ڈی آر اور آفس کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابرنواز خان40ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیت رہے ہیں جبکہ سابق اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی اہلیہ شہرناز ایوب کو شکست کا سامنا ہے۔

پنجاب کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ن لیگ برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ آزادامیدوار دوسرے نمبر پر ہے۔

Scroll to Top