این اے 96 جڑانوالہ کے 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آگئے،ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے بلال بدر چودھری 3780 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آزاد اُمیدوار ملک نواب شیر وسیر 1345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 سے ضمنی انتخاب کا پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 131 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار سلطان علی رانجھا ابتدائی برتری حاصل کر چکے ہیں ۔
پہلے نتیجے کے مطابق سلطان علی رانجھا نے 68 ووٹ حاصل کیے اور سب سے آگے ہیں ۔ دوسری جانب آزاد اُمیدوار مہر محسن رضا صرف 2 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ آزاد اُمیدوار حارث نواز رانجھا اس پولنگ اسٹیشن سے کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:این اے18ہری پور ضمنی انتخاب، 30 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج جاری
ابتدائی نتائج آتے ہی حلقے میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے جبکہ مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان بعد میں متوقع ہے ۔
لاہور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 129 سے ضمنی انتخاب کا پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تحریکِ انصاف کے اُمیدوار ارسلان احمد نے سبقت حاصل کر لی ہے ۔
پہلے نتیجے کے مطابق ارسلان احمد 46 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار حافظ نعمان نے 25 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:28ویں آئینی ترمیم سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی
حلقے سے مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور صورتحال میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے ۔




