مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے یونین کونسل بھیڈی ، درہ حاجی پیر اور ضلع حویلی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔
وفد نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکو عہدہ سنبھالنے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ، پھول اور ہار پہنائے اور اپنی جانب سے بھرپور اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھیڈی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں کے لوگوں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور عوام کے احساسِ محرومی کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ فاروق نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو اہم مشورہ دیدیا
وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر نے واضح کیا کہ وہ خود بھیڈی کے عوام کے نمائندہ ہیں اورعلاقے کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان کے مشن میں شامل ہے ۔
انہوں نے جلد بھیڈی کے خصوصی دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہاں کے عوام کو بہتراور بنیادی سہولیات میسر آ سکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ضلع حویلی : مرکزی سڑک پختہ کرو ، عوام علاقہ مندھار کا مطالبہ
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ اللہ کے فضل سے آج حویلی کا نمائندہ ریاست کا پرائم منسٹر بنا ہے اور یہ اعزاز صرف میرے لیے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر کا باعثِ ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دانش سکول حویلی کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ حویلی میں یونیورسٹی کے قیام کو بھی یقینی بنایا جا چکا ہے ، جو وہاں کے نوجوانوں کے لیے تعلیم کے نئے دروازے کھول دے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے شوکت جاوید میر کی ملاقات،سیاسی اور عوامی امور زیر بحث




