دوہری نیشنلٹی رکھنے والی کویتی خاتون کی شہریت منسوخ کردی گئی

کویت : دوہری شہریت رکھنے پر کویتی خاتون بڑی مشکل میں پھنس گئی ، ملکی نیشنلٹی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے خاتون کی شہریت منسوخ کردی ۔

کویت کی سپریم کمیٹی فار سٹیزن شپ نے دوہری قومیت کا معاملہ سامنے آنے پر اس خاتون کی شہریت فوری طور پر منسوخ کردی ہے ۔

کمیٹی کے سامنے اس حوالے سے اس بات کا انکشاف سامنے آیا تھا کہ مذکورہ خاتون نے کسی دو خلیجی ممالک کی بھی شہریت حاصل کر رکھی ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہری شہریت یاملازمت ،سرکاری ملازمین کیلئے نیاقانون لانے تجویز

خاتون کے پاس نہ صرف کویت کی سول آئی ڈی موجود تھی بلکہ انہیں اس خلیجی ملک کی بھی شہریت ملی ہوئی تھی جس سے ان کے شوہر تعلق رکھتے ہیں ۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ خاتون کے خلیجی ملک کے آئی ڈی کارڈ میں اس کا وہی نام اور تصویر لگی ہوئی تھی جو کویت کی سول آئی ڈی میں موجود تھی ، خاتون نےشادی کے فوراً بعد اس خلیجی ملک کی شہریت حاصل کی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سینیٹ اجلاس، پاکستانی شہریت ترمیمی بل ،موت کی سزا ختم کرنے سمیت کئی بلز منظور

دوہری شہریت کا ایک واضح کیس ہونے کے باعث اس خاتون کی کویت کی شہریت منسوخ کی گئی کیوں کہ کویت کے قانون کے مطابق کسی بھی مرد یا خاتون کو اس اختیارکے حامل نہیں کہ وہ دوہری قومیت رکھتے ہوں ۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ خاتون کے تمام دستاویز کی جانچ پڑتال کے بعد شہریت سے متعلق کویت کی سپریم کمیٹی نے ملک کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ خاتو ن کو شہریت سے  محروم کیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پروفیسرنتاشہ کول سمیت مہاجرین جموں وکشمیر کو شہریت دے ، فاروق حیدر کا مطالبہ

Scroll to Top