کیرالا : ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی دلہن نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دولہا سے شادی رچا لی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا میں سکول ٹیچرآوانی شادی کی تقریب کے لیے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئیں ۔
تاہم دولہا اور دلہن کے گھر والوں نے تقریب منسوخ نہیں کی بلکہ ہسپتال میں دونوں کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا ۔
ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیرموسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی ۔
ہسپتال انتظامیہ نے صورت حال کوسمجھتے ہوئے انہیں شادی کرنے کی اجازت دی کیونکہ دولہا اوردلہن کے لیے یہ دن بہت خاص تھا ۔
آوانی چند رشتہ داروں کے ہمراہ برائیڈل میک اپ کے لیےجا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کھانے کا اہتمام نہیں ہوگا، معذرت قبول کریں، شادی کا دعوت نامہ وائرل
موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو فوری طو رپرہسپتال ریفر کیا ، نوبیا دلہن کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں بھی آئیں ۔
ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کو شاہد کپور اور امریتا راؤ کی 2006 کی فلم (Vivah) یاد آئی۔
دولہے میاں شیرو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا میں اور آوانی کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور اہل خانہ ہمارے رشتے کو پہلے ہی قبول کر چکے ہیں ۔
شادی اسی دن طے تھی اور سب خوشی سے تیاریوں میں مصروف تھے کہ حادثے نے حالات بدل دئیے۔
شیرو کا مزید کہنا تھا کہ آوانی کو اب مکمل دیکھ بھال اور سہار ے کی ضرورت ہے اورمجھے پورا یقین ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی ۔




